اسلام آباد : ماہر قانون عابد زبیری نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کہا ہے کہ فیصلےکو ختم کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہائیکورٹ میں اپیل کی جائے تفصیلات کے مطابق ماہر قانون عابد زبیری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ توبہت متوقع تھا، فیصلے کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیل کرنی ہوگی
عابد زبیری کا کہنا تھا کہ وکلا کو اسلام آبادہائی کورٹ سے ریلیف لینے کی کوشش کرنی ہوگی، پی ٹی آئی کے وکلا کے پاس اپیل کرنے کا آپشن ہے ماہر قانون نے کہا کہ کرپٹ پریکٹسز یہ ہوتی ہے کہ آپ نے غلط طریقے سےالیکشن لڑا، جوڈیکلئریشن دیاگیا شاید اس کےاندر انہوں نے غلط بیانی کی، غلط ڈیکلیئریشن پر پہلے بھی لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں عابد زبیری کا کہنا تھا کہ فیصلے کو ختم کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہائی کورٹ میں اپیل کی جائے
96