76

زیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کے جوانوں نے قربانی سے کبھی دریغ نہیں کیا

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا
میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کے شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں، پولیس کے افسران اور اہلکارصوبے کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ہیں، صوبے کے جوانوں نے فرض کی راہ میں قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدا کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک اور صوبے میں جلد دیرپا امن قائم ہوگا وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ضیا لانگو کے مطابق بلوچستان پولیس کے ایک ہزار سے زائد شہدا نے دوران ڈیوٹی جانوں کے نذرانے پیش کیے، ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کیے وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہدا کے خاندانوں کی بہترین ویلفیئر کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں