68

حکومت نے اسٹبلشمنٹ کو آنکھیں دکھانا شروع کر دیں

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا نے کہا ہے موجودہ حکومت نے اسٹبلشمنٹ کو آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں اور بیانیہ بنا رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نےمیڈیا کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اب اسٹیبلشمنٹ کیخلاف اینگلنگ کرکے اسے آنکھیں دکھا رہی ہے اور ملک بھر میں اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے اور اس میں پی ڈی ایم کی کسی جماعت کا کردار ضرور ہے سیاسی معاملات میں بار بار اسٹبلشمنٹ کو نہ گھسیٹیں کیونکہ سیاست نے ملک کو دیا کیا ہے، جمہوری جنازہ لے کر چل رہے ہیں فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیڈر ڈکٹیٹر سے بدتر ہوتے ہیں کوئی پارٹی میں اپنی سوچ بول دے تو لیڈر اس کو سیاست نہیں کرنے دیتے۔ نواز شریف نے قوم میں بیانیہ بنایا کہ مجھے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور پھر بعد میں ان کی ہی توسیع کی حمایت کی۔ ایسے ہی پی پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے جھوٹ بول کر فائدہ اٹھایا۔ سب جھوٹ بولتے اور قوم کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں۔ یہ لوگ خود نہیں چل سکتے تو ملک کیسے چلائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق بزدار حکومت نے خاص کے ساتھ مل کر فراڈ رپورٹ بنائی تھی میں نے اور فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس میں طوفان اٹھایا کہ فراڈ رپورٹ ہے لیکن اس کے باوجود نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا گیا سابق سینیٹر نے کہا کہ ملک میں الیکشن پی آئی اے کی فلائٹ کی ٹائمنگ کی طرح ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی قانونی طورپر ٹریپ ہو چکے ہیں فیصل واؤڈا نے یہ بھی کہا کہ ایکسپائرڈ لوگوں کو حکمران بناتے جا رہے ہیں کیا ان کی اولادوں کی بھی غلامی کریں۔ موجودہ جماعتوں کے اچھے لوگوں کو موقع ملنا چاہیے لیڈروں کی اولادوں کو نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں