گوادر: وزیراعظم شہباز شریف آج گوادرکا دورہ کریں گے جہاں وہ خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان آج خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے جب کہ یومیہ 12 لاکھ گیلن کے ڈی سیلینائریشن پلانٹ کا افتتاح بھی وزیراعظم کے ہاتھوں ہوگا اس کے علاوہ شہباز شریف گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرٹیسٹ لینڈنگ کا افتتاح کریں گے جب کہ 3.59 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن اسیکم کا افتتاح بھی کریں گے دورے کے دوران وزیراعظم گوادر یونیورسٹی کی تعمیر اور گوادر سیف سیٹی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، شہباز شریف گوادر پورٹ میں ڈریجنگ کے کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے زیراعظم کی جانب سے ماہی گیروں میں انجن خریدنے کیے لیے چیکس بھی تقسیم کیے جائیں گے
94