82

پاکستان ؛ وزیر اعظم کا اور عالمی برادری کے درمیان ہم آہنگی پریو این ڈی پی سے اظہار تشکر

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان ہم آہنگی پریو این ڈی پی سے تشکر کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بین الاقوامی پارٹنرز سپورٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سپورٹ گروپ جنیوا میں ہونیوالی ریزیلنیس پاکستان کانفرنس کے بعد تشکیل دیا گیا، فور آر ایف فریم کے تحت بحالی، تعمیر نو کے اقدامات بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے بین الاقوامی عطیہ دہندہ گان، شراکت داروں، دوست ممالک کی امداد کو سراہا، میں نے تیسرے فریق کے ذریعے غیر ملکی امداد کے شفاف، مؤثر استعمال کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں