88

پرویز الٰہی کی نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور : پرویز الٰہی کی نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے احکامات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت مںظور ہو چکی ہے درخواست میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی مقدمات میں بھی سابق وزیراعلٰی پنجاب کو ضمانت مل چکی ہے رخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کی سفارش کی تھی،پولیس نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کیلئے خط لکھا تھا پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ پرویز الٰہی نقصِ امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پرویز الٰہی کی نظر بندی کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس سے بھی سابق وزیراعلٰی کی نظر بندی کے احکامات جاری نہیں کئے گئے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں جیل میں بی کلاس کی سہولیات نہ دینے کیخلاف سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی،جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو عدالت کے حکم پر پیش کیا گیا تھا عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کسٹڈی میں کب سے ہیں؟ چوہدری پرویز الہیٰ نے جواب دیا کہ میں ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہوں عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے؟ پرویز الہیٰ نے کہا کہ وہاں مسائل ہی مسائل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں