92

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ نے پاسنگ مارکس کم از کم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کر لیا

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ نے پاسنگ مارکس کم از کم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے تعلمیی بورڈز کی کمیٹی فار چیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں شرکاء کے درمیان 21 نکاتی ایجنڈے اور اہم امور پر اتفاق رائے پیدا ہو گیا
کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم از کم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا،جبکہ کمیٹی نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے مسلم طلبہ کیلئے مطالعہ قرآن مجید لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا۔ بورڈز کے چیئرمینز میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ ملک بھر میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرایا جائے گا،اس موقع پر امتحانی شیڈول مارچ،اپریل کے بجائے مئی،جون میں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں