84

پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جو ٹولہ 9 مئی کے پُرتشدد وقعات کا ذمے دار ہے اس کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، وقعات میں ملوث ٹولے کے علاوہ سب کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو باقائدہ ڈیوٹیاں لگائی تھیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف نے خود کرنا ہے، وہ واپس آ کر الیکشن مہم لانچ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملنا ہے، اگر عدالت سے ریلیف ملا تو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بے معنیٰ ہوگا، ان کو اس کیس میں ریلیف ملنے کا امکان زیادہ ہے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے، آرمی اور سویلین سائیڈ سے انویسٹی گیشن ہو رہی ہے، شہزاد اکبر کی طرح میڈیا پر آ کر انویسٹی گیشن کے بارے میں نہیں بتا سکتا، ایجنسیوں سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کا دوسرا ہفتہ یا نومبر کا پہلا ہفتہ الیکشن کا ہوگا۔ اسمبلیوں کی مدت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت کے بعد نگراں سیٹ اپ آئے گا، اکثریت کی رائے ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلیاں تحلیل ہوں، الیکشن کمیشن شیڈول دینے میں آزاد ہے
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 62 ایف 1 کے حوالے سے قانون سازی ہو چکی ہے، ریلیف صرف نواز شریف کو نہیں اور لوگوں کو بھی ملے گا، نواز شریف کے الیکشن میں حصہ لینے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا، وہ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر تاریخ رقم کریں گے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں کہ جس پر کسی کو تحفظات ہوں اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سیاستدان مل کر سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہیں، دبئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن کے متعلق کوئی فیصلے نہیں ہوئے، دبئی میں کوئی ایسی شیڈول میٹنگ نہیں تھی، پاکستان مسلم لیگ ن کا دوٹوک اور واضح مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات نگران سیٹ اپ کے تحت ہونے چاہئیں، چاروں صوبوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر کے تحلیل ہوں گی، 2 صوبوں میں نگران سیٹ اپ موجود ہے، باقی 2 صوبوں میں بھی نگران سیٹ اپ آجائے گا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے، جیسے ہی انتخابات شروع ہوں گے وہ واپس آئیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں ماسٹر مائنڈ ایک ہی آدمی ہے وہ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، وزیراعظم کا مؤقف ہے تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے، تحقیقات اور انویسی گیشن کا عمل جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں