72

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔عمران خان نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی تھی۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف عدم انصاف اور عدم اعتماد کی درخواست دائر کر دی گئی۔عمران خان نے توشہ خانہ ٹرائل کے خلاف سماعت کرنے والے چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یقین ہے اس بینچ سے شفاف اور غیر جانبدارانہ انصاف نہیں ملے گا۔استدعا ہے چیف جسٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں سننے سے معذرت کر لیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کر دیں خیال رہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا،عمران خان کو کال اپ نوٹس زمان پارک لاہور اور بنی گالہ کی رہائش گاہوں کے پتے پر ارسال کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 جولائی دن گیارہ بجے نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،عمران خان کو کیس سے تمام متعلقہ دستاویزات ساتھ لانے کا بھی کہا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں