وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی،مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ جذبہ سماجی و اقتصادی عدم مساوات کو کم کر کے اتحاد کو فروغ دیتا ہے،مذہبی تہوار ہم سے تقویٰ اور پاکیزہ زندگی اپنانے کا تقاضا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر بالعموم مسلمانوں اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جو آج یہ تہوار منا رہیے ہیں ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کی زندگیوں میں سکون اور خوشحالی عطا فرمائے قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جور جیوا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،شہباز شریف اور کرسٹلینا جور جیوا کے درمیان آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گفتگو کی گئی وزیراعظم نے معاشی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں،کرسٹلینا جور جیوا نے وزیراعظم کے قائدانہ عزم کو سراہا۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مذاکرات مکمل ہو گئے،ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی فنانشل ماہرین ٹیم نے ایم ای ایف پی کا جائزہ مکمل کر لیا 6.5 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی مدت 30 جون کو مکمل ہو جائے گی۔ پاکستان آئی ایم ایف سے تین اقساط موصول کر چکا ہے۔ پاکستان کو ابھی بھی آئی ایم ایف سے تین اقساط ملنا باقی ہیں۔ اسٹاف لیول معاہدے کی صورت میں صرف نویں جائزے کی قسط پاکستان کو ملے گی،دسواں اور گیارواں جائزہ مکمل کئے بغیر قرض پروگرام ختم ہو جائے گا
75