اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً اوورسیزپاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں بالخصوص اوورسیزپاکستانیوں کی زندگی میں خوشحالی عطا فرمائے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً اوورسیزپاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی ، مساوات اور جذبہ ہمدردی کی علامت ہے، عید سماجی اور اقتصادی عدم مساوات کم کرکے اتحاد کو فروغ دینے کا نام ہے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمدردی اوراللہ کےسامنےسرتسلیم خم کرنےکےجذبات پیداکرتی ہے ، عیدالاضحیٰ تقویٰ اور پاکیزگی کی زندگی کاتقاضاکرتی ہے، اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں بالخصوص اوورسیزپاکستانیوں کی زندگی میں خوشحالی عطا فرمائے خیال رہے سعودی عرب اورمتحدہ عرب سمیت خلیجی ریاستوں، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ روایتی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی ادا کررہے ہیں مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازعید کے روح پرور جتماعات ہوئے ، جہاں لاکھوں افراد نےمسجد الحرام اورمسجد نبوی میں نمازعید ادا کی ، اور حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور امن کیلئے دعائیں کی گئیں ابوظبی کی شیخ زاید جامع مسجد میںبھی نمازعید کا بڑا اجتماع ہوا، شیخ محمد بن زاید آل نھیان نےہزاروں افراد کےساتھ عید الاضحی کی نمازاداکی جبکہ قطر، مصر،کویت و دیگر خلیجی ملکوں سمیت امریکا اوربرطانیہ میں بھی نمازعید ادا کی گئی
78