77

آئندہ 48 گھنٹوں میں آئی ایم ایف کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا،شیخ رشید

راولپنڈی ؛ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں آئی ایم ایف کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا اور 300 ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پر مسلط کر دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مفتاع اسماعیل پھر ایک قسط لے آیا تھا اسحاق ڈار نہ ڈالر کو 200 پر لایا اور نہ ہی معشیت کو تباہی سے بچایا قوم کی سیاسی تقدیرکے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں کیونکہ انکی جائیدایں اولادیں اور بینک بیلنس لندن دبئی میں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک چہرے پر کئی چہرے سجا رکھے ہیں،یہ عوام میں نفرت کا نشان ہیں۔پہلی بار حج کا پورا کوٹہ بھی استعمال نہیں ہوا،نگران حکومت الیکشن ہونے نہ ہونے اور سیٹوں کی ایڈجسمنٹ دبئی میں کر رہے ہیں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے لیے رکھا ہوا ہے،قومی اثاثے لیز پر،غریب مہنگائی کی بھینٹ پر اور یہ بے ساکھیوں کے سہارے پر ہیں یہ گیٹ نمبر4 کی پیداوارہیں،ان میں نہ اہلیت ہے اور نہ صلاحیت ہے۔آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا۔ شیخ رشید کا مزید ہنا تھا کہ ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آباد میں میرے خلاف 7 ایف آئی آر ہیں،تین دفعہ میری گاڑیاں گھرسے اٹھا کر لے گئے،عدالت کے حکم کے باوجود پولیس واپسی سے انکاری ہے،ملک نہیں عوام ڈیفالٹ ہو گئی ہے قبل ازیں شیخ رشید احمدنے کہا کہ 12 اگست ریڈ لائن ہے، کسی کو نہیں معلوم اس کے بعد کیا ہوگا، اداروں اورعوام کو آمنے سامنے لانے کی سازش میں 13 جماعتوں کے ماضی کے بیانات کو سامنے رکھیں، یہ پاکستان کے آئین و قانون نہ ہی عدلیہ اور بینچ کو مانتے ہیں، یہ عوامی بینچ سے ڈرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں