83

وزیراعظم کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

لندن : وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق قائد مسلم لیگ ن سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ٹھیک ہیں ان کا علاج ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اتوار کو لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے،وہ تین سے چار دن وہاں قیام کریں گے جس کے بعد حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے وزیر اعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچے جہاں وہ 2 سے 3 دن تک قیام کریں گے۔ دوسری جانب سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز لندن روانہ ہو گئی ہیں،مریم نواز حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی جائیں گی یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں ذرائع کے مطابق نوازشریف جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔نوازشریف شہباز شریف کے ساتھ دبئی جائیں گے۔ نوازشریف دبئی میں قیام کریں گے یا پھر سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گرین سگنل دے دیا۔ نوازشریف 19نومبر 2019 کو علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے نوازشریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلئیر کیے جانے کا عمل جاری ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری مل گئی،قائد ن لیگ نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہو گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں