82

مریم نواز جاتی عمرہ سے ائیرپورٹ روانہ ،والد کے ہمراہ حج کا فریضہ ادا کریں گی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نجی دورہ پر دبئی روانہ ہو گئیں۔ چیف آرگنائزر مریم نواز جاتی عمرہ سے آج روانہ ہوئیں، مریم نواز میاں نواز شریف اور دیگر اہلے خانہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز پہلے دبئی جائیں گی۔نواز شریف لندن سے فریضہ حج کے لیے اپنی فیملی کو سعودیہ میں ملیں گے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی قائد محمد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔ خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔جب کہ نواز شریف کی آئندہ ماہ جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف جولائی میں وطن واپس آسکتے ہیں ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں سابق وزیراعظم وطن کی واپسی سے قبل پہلے خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائے گا، نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے خلیجی ریاست جائیں گے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف لندن سے دبئی جائیں گے، شہباز شریف اور نواز شریف کا سعودی عرب بھی جانے کا امکان ہے، وہ عید قربان لندن کے بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائیں گے علاوہ ازیں آج زیراعظم شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ٹھیک ہیں ان کا علاج ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اتوار کو لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے،وہ تین سے چار دن وہاں قیام کریں گے جس کے بعد حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں