84

جلاؤ گھیراؤ کیس،عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

لاہور؛ انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے رابعہ سلطان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا،عدالت نے چار روز میں شناخت کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی یاد رہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو اے ٹی سی عدالت کے احاطے سے گذشتہ روز حراست میں لے لیا گیا تھا،عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئی جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ 12 جون کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کو سابق گورنر و سابق مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے زیر التوا درخواست پر تین دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ رابعہ سلطان کی درخواست پرسماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنے شوہر عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نے درخواست پر اعتراض کیا اور بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی جیل میں سہولیات کی فراہمی کی درخواست ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کے پاس زیر التوا ہے۔اس لیے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو زیر التوا درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں