69

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 سے 3 جولائی تک جاپان کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی کی دعوت پر 2 سے 3 جولائی تک جاپان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ٹوکیو میں جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی کے ساتھ اہم بات چیت کریں گے۔ دونوں وزرا خارجہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت اور انسانی وسائل کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما اہم علاقائی وعالمی پیشرفت،کثیرالجہتی فورمز میں تعاون اور مکالمے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں