96

برلن اولمپکس میں تاریخ رقم ہونے پر وزیراعظم بھی خوش

برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی سیف اللہ سولنگی نے ایک ہی روز میں چار میڈلز اپنے نام کر کے تاریخ رقم کردی جس پر وزیراعظم شہباز شریف بھی نہال ہوگئےاے آر وائی نیوز کے مطابق برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی سیف اللہ سولنگی نے ایک ہی روز میں چار میڈلز اپنے نام کر کے تاریخ رقم کردی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایتھلیٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس نوجوانوں کے لیے روشن مثال قرار دیا ہےوزیراعظم نے سیف اللہ سولنگی کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے اس حوالے سے شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سیف اللہ سولنگی نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز برلن میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے یہ بھی پڑھیں: برلن اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی سیف اللہ کے نام کی گونج انہوں نے مزید لکھا کہ نوجوان کا چار تمغے جیتنا خوش آئند ہے اور انہوں نے یہ کامیابی سمیٹ کر دیگر کے لیے روشن مثال قائم کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں