74

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نبیل گبول کو نظر انداز کر دیا

اسلام آباد ؛ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کو نظر انداز کر دیا۔میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو نے نبیل گبول سے ہاتھ نہیں ملایا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نبیل گبول بلاول بھٹو سے ملنے کے لیے اور بات کرنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں تاہم بلاول بھٹو نے سیکورٹی سے کہہ کر نبیل گبول سائڈ پر کروا دیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔بعض صارفین نے پارٹی رہنما کو دھتکارنے پر بلاول بھٹو پر تنقید کی، بعض صارفین نے بلاول بھٹو کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی لیڈر کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس قسم کا رویہ نہیں ہونا چاہئیے بعض صارفین نے کہا کہ ماضی میں نبیل گبول جس طرح کے بیانات دیتے رہے ہیں ایسے میں بلاول بھٹو کا یہ رویہ ٹھیک تھاخیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی نبیل گبول خواتین سے متعلق ایک بیان دینے پر تنقید کی زد میں رہے،بعدازاں ما نبیل گبول نے متنازع بیان پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے تمام خواتین سے معافی مانگی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سید علی موسیٰ گیلانی کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا بیان پارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس کے جواب میں جمع کروا چکا ہوں جس میں واضح کیا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر منفی انداز میں پھیلایا گیا اس کے باوجود میرے الفاظ سے جن خواتین کے جذبات کو تکلیف پہنچی۔ اپنے بیان پر ان سے دل سے غیر مشروط معافی چاہتا ہوں۔ پی پی رہنما نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف چلائی جانے والی مہم کے پیچھے اکثریت پی ٹی آئی والوں کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں