73

نگراں پنجاب کابینہ اگلے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری آج دے گی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں اگلے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں اگلے چار ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ اگلے مالی سال کا حتمی بجٹ آئندہ نئی آنے والی حکومت پیش کرے گی۔واضح رہے کہ وفاقی اور سندھ کا بجٹ گزشتہ ہفتے پیش کیا جا چکا ہے جب کہ بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ نگراں پنجاب حکومت اپنی 90 روز کی آئینی مدت گزشتہ ماہ مکمل کرچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے دو بار پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم نامہ جاری کیا مگر وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر الیکشن سپریم کورٹ کے طے شدہ شیڈول کے مطابق نہ ہوسکے۔یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گاعدالت عظمیٰ میں اس وقت بھی پنجاب میں انتخاب فیصلے پر نظر ثانی کی الیکشن کمیشن کی درخواست زیر سماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں