77

نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کراچی : نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کل باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ وہاب بحیثیت میئر کراچی اور سلمان مراد بطور ان کے نائب کل حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری کل شام 5 بجے پولو گراؤنڈ میں ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنرسندھ اعجازچوہان میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سے حلف لیں گے، مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے میئر کراچی کے لیے ہونے والے انتخابات میں پی پی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم مدمقابل تھے۔ تاہم پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے ووٹ نہ ملنے کے باعث حافظ نعیم میئرکراچی کے طور پر منتخب ہونے میں ناکام رہے۔الیکشن کے فوری بعد کشیدگی بڑھنے پر دونوں جماعت کے کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھرائو بھی کیا تھا اور ہاتھا پائی کی تھی۔ جماعت اسلامی نے نہ صرف پیپلزپارٹی پر دھونس و دھاندلی سے الیکشن جیتنے کا الزام عائد کیا تھا بلکہ اگلے دن ملک بھر میں یوم سیاہ بھی منایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں