76

مسلم لیگ ن کے رہنماء کو سڑک پر گاڑی دھونا مہنگی پڑ گئی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء انجم عقیل کو سڑک پر گاڑی دھونا مہنگی پڑ گئی، جس پر انہیں سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی طرف سے مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرتے ہوئے ان پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، انجم عقیل کو 23 جون کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے، جہاں انجم عقیل خان اور ان کے ڈرائیور کو پیش ہو کر صفائی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عقیل انجم خان کے ڈرائیور نے چالان کرنے پر واٹر سپلائی کے ملازم پر رشوت کا الزام لگایا، انجم عقیل کے ڈرائیور نے سی ڈی اے اہلکار کی ویڈیو بھی بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں