73

اسحاق ڈار اپنی ناکامی کے لیے بندے ڈھونڈتے ہیں

ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اپنے ناکامی کے لیے بندے ڈھونڈتے ہیں پہلے انہوں نے ہمیں اور پھر مفتاح اسماعیل کو نشانہ بنایا۔ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ناکام قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنی ناکامی کیلیے بندے ڈھونڈتے ہیں۔ پہلے انہوں نے ہمیں اور پھر اپنی ہی جماعت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نشانہ بنایا۔ اب کہتے ہیں کہ کہتے ہیں کہ دیگر ممالک سے ڈالر کی یقین دہانی ہوگئی ہے لیکن ڈالر پھر بھی ملک میں نہیں آ رہے۔ سری لنکا کے حالات بہتر ہو چکے ہیں، اب ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ایسے بات کر رہے ہیں جیسے انہوں نے قرض واپس لینا ہے، شرائط تو پوری کر دیں لیکن آپ ہدف ہی حاصل نہیں کر پا رہے، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے بجلی کے نقصانات کم کریں تو یہ کوئی بری بات تو نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کر کے الیکشن نہیں جیتے جاتے، لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ ڈالتے ہیں، دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ دے دیتے ہیں، ٹیکس چھوٹ کے باعث دکاندار کروڑوں روپے کما رہے ہیں، جس کی بہترآمدنی ہے اس پر ٹیکس لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں