76

جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے؟ صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کیا کہا

پاکستان استحکام پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین ان دنوں لندن میں ہیں لیکن کیا ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوگی یہ سوال سب کے ذہنوں میں ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے سیاسی افق پر پاکستان استحکام پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت متعارف کرانے والے پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں تو ہر ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا وہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن گئے ہیں۔ایسا ہی ایک سوال لندن میں صحافی نے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی کیا کہ جہانگیر ترین ان دنوں لندن میں موجود ہیں تو کیا آپ ان سے ملاقات کریں۔نواز شریف نے گاڑی کا شیشہ کھول کر سوال سنا مگر کوئی جواب دیے بغیر خاموشی سے چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں