38

پیپلز پارٹی فاشسٹ جماعت، اسے کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دینگے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فاشسٹ جماعت ہے اس کو ہم کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فاشسٹ جماعت ہے بلاول بھٹو کی فاشسٹ پارٹی کو کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور ان کی فسطائیت کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ کل بھی ایک چیئرمین لاپتہ ہوگئے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گمشدہ چیئرمینوں کو 15 جون کو پیش کیا جائے، جمہوریت میں سودے بازی کس طرح ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن سب کچھ دیکھ رہا ہے، لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور نہ انہیں فرق پڑتا ہے۔ الیکشن کمیشن کوہی نہیں پتا کہ ووٹ تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کراچی والے ووٹ نہیں دیتے، حلقہ بندیوں میں جعل سازی کر کے ووٹ بڑھاتے ہیں، تحریک انصاف نے ہماری حمایت کی جس کے بعد 9 لاکھ ووٹ ہوگئے، آپ ساڑھے تین لاکھ ووٹ پر کہتے ہو کہ کراچی نے ووٹ دیا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ اندرون سندھ میں پیپلز پارٹی کے 30 امیدوار بلامقابلہ جیتے، پیپلز پارٹی کی وڈیرہ شاہی کے ڈر سے کوئی کھڑا ہی نہیں ہوا، کراچی میں سیٹوں اور ووٹوں دونوں میں پیپلز پارٹی ہار گئی ہے، ابھی بھی وقت ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرے، 70 کی دہائی میں مینڈیٹ نہیں مانا ملک توڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں