35

وزیراعظم کی ٹی آئی پی کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک اصلاحات پاکستان کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت دے دی۔ٹی آئی پی کے وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔تحریک اصلاحات پاکستان کے رہنما الحاج شاہ جی گل کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے بجٹ میں قبائلی اضلاع کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا۔شہبازشریف کی جانب سے تحریک اصلاحات پاکستان کو اپنی جماعت میں ضم ہونے کی بھی پیش کش کی گئی۔قبل ازیں تحریک اصلاحات پاکستان پارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے،ریلی میں فوجی اور پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔یکجہتی ریلی کوہاٹ یونیورسٹی گیٹ سے شروع ہوئی اور باب عمر پر پہنچی جہاں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ریلی کی قیادت تحریک اصلاحات پاکستان پارٹی کے وائس چیئرمین حبیب نور اورکزئی کر رہے تھے۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ 9 مئی ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد ریے گا دشمنان پاکستان نے شہیدوں اور غازیوں کی جو بے حرمتی کی ایسا کام کوئی دشمن ملک نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نا کیا جائے جنہوں نے ان کو جلاو گھیراو پر اکسایا ان کو بھی فوری گرفتار کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اس ملک کی ضامن ہے ان کو بدنام کرکے بیرونی دشمنوں کو خوش کیا جا رہا ہے۔۔ریلی کے شرکا نے پولیس جوانوں کو ہار پہنائے اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب کوہاٹ میں نیشنل پیس کونسل، تاجر برادری اور پیسکو یونین نے بھی پاک آرمی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا فوجی حوانوں پر گل پاشی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں