35

وسطی پنجاب سے پی ٹی آئی کی 6 با اثر شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

لاہور : آصف زرداری سیاسی محاذ پر سرگرم،وسطی پنجاب سے پی ٹی آئی کی 6 با اثر شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے الیکشن سے قبل جوڑ توڑ کیلئے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے،آصف زرداری آج پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ آصف زرداری نے رانا فاروق،حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ کو بلاول ہاؤس لاہور بلا لیا۔وسطی پنجاب سے پی ٹی آئی کی 6 با اثر شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج شام بلاول ہاؤس میں پارٹی میں شامل ہونے والوں سے ملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں آنے والوں کا ماضی دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ ہو رہا ہے،آصف زرداری کی صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری چارٹر طیارے سے لاہور پہنچے،سابق صدر سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے بلاول ہاؤس روانہ ہوئے،آصف زرداری لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے۔ دوسری جانب چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چوہدری سرور نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی،چوہدری سرور سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار تنویر الیاس مسلم لیگ ق میں شمولیت کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے،جبکہ چوہدری سرور سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کرکے آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی جس پر چوہدری سروری نے کہا کہ جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں