45

عمران خان نے مصنوعی بیانیے سے لوگوں کو ملک دشمنی اور شہدا کی بے حرمتی سکھائی

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 19 سال مصنوعی بیانیے سے لوگوں کو ملک دشمنی اور شہدا کی بے حرمتی سکھائی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارے ایم پی اے ملک شہزاد پر پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے جلی ہوئی گاڑیوں کی بھی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔اسی تصویر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جھوٹے یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے،19 سال سے جھوٹی جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے لوگوں کو ملک دشمنی ،شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب بس آرام سے دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کریں،وہ بھی اپنی مجروح انا کی تسکین کے لئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی رات شو میں اپنے گھناؤنے اور ناقابلِ معافی جرائم پر ان والدین سے معافی بھی مانگو جن کے بچوں کو گمراہ کر کے تم نے انہیں آزمائش میں ڈالا ہے۔ اُن شہدا اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگو جن کے دل تم نے زخمی کئے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی اب سیاسی جماعت نہیں جتھہ ہے اس پر پابندی لگنی چاہیئے۔مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہیں مگر دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے،28 مئی سنہری اور 9 مئی یوم سیاہ بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی شرپسند جماعت اور عمران خان سیاست کا ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں