27

عائشہ گلا لئی ق لیگ میں شامل ہو گئیں 2017 میں معلوم تھا کہ ہواؤں کا رخ عمران خان کی طرف ہے لیکن سچ کا علم اٹھایا اور آج میری کہی تمام باتیں سچ ثابت ہوئیں،قابلِ احترام سیاستدان چوہدری شجاعت کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔عائشہ گلا لئی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ؛ پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی ق لیگ میں شامل ہو گئیں ۔ پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد مسلم لیگ سے طویل عرصے بعد اپنے سیاست کا آغاز کریں گی،انہوں نے کہا 2017 میں معلوم تھا کہ ہواؤں کا رخ عمران خان کی طرف تھا لیکن سچ کا علم اٹھایا اور آج میری کہی تمام باتیں سچ ثابت ہوئیں،قابلِ احترام سیاستدان چوہدری شجاعت کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔۔مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ ہماری دعاؤں میں ہیں۔پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2017 میں یزادیت کے خلاف حلف اٹھایا، مجھے تب معلوم تھا کہ ہواؤں کا رخ کس طرف ہے، تب طاقت کا رخ عمران خان کی طرف تھا۔تب میں جو باتیں بتائیں آج وہ ایک ایک کر کے سچ ثابت ہو رہی ہیں۔مجھ سمیت دیگر لوگ تحریک انصاف میں کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ روشن پاکستان کے وژن کے ساتھ آئے تھے۔پانچ سال کے دوران کئی سیاسی جماعتوں نے شمولیت کی دعوت دی تاہم میں نے کسی پارٹی کو جوائن نہیں کی،آج میں مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر رہی ہوں، کیونکہ یہ وہ جماعت ہے جوبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی جماعت ہے۔میں اس لیے بھی پارٹی جوائن کر رہی ہوں کہ چوہدری شجاعت حسین قابل احترام سیاستدان ہیں، یہ وہ شخصیت ہیں جن کا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے۔انہوں نے اپنی کرسی کو کبھی قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا۔چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں،انہی سے متاثر ہو کر ان کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔چوہدری شجاعت وزیراعظم کی کرسی پر بھی بیٹھے اس کے باوجود ان پر کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں