27

پی ٹی آئی کے ایک اور سابق ایم این اے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کارکنوں کی مشاورت سے کیا،9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے،حیدر علی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے حیدر علی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان کا ایک اور کھلاڑی پیپلز پارٹی کا جیالا بن گیا،پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے حیدر علی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ حیدر نے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی کو خیرباد کہا،پیپلز پارٹی میری خواہش اور چوائس تھی۔پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کارکنوں کی مشاورت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور شر پسندوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ جبکہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی زمان پارک تک محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان بہت جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کا مشکور ہوں جنہوں نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں آیا ہوں،ہم اپنے گھر میں آج واپس آ گئے۔ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عثمان ترکی سمیت دیگر کارکنوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،تحریک انصاف والے کہتے ہیں ہم نے آزادی لینی ہے لیکن آج عمران خان اپنے ورکرز کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔عمران خان کو اہلیہ کی فکر ہے کارکنوں کی نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے کل پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کس طرح اداروں کیخلاف بولنے کو کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں