28

روس سے پہلا روسی کارگو جہاز براہ راست آج کراچی پورٹ پہنچے گا

روس کی بندر گاہ سینٹ پیٹرز برگ سے پہلا روسی کارگو جہاز براہ راست آج ( جمعرات) کے روز کراچی پورٹ پہنچے گا۔براہ راست سمندری سروس شروع ہونے سے روس سے کارگو صرف 18 دن میں پاکستان کی بندر گاہ پہنچ جائے گا۔ پہلے روس سے آنے والے جہاز کو ایک مہینہ لگتا تھا اب 18 دن میں پہنچے گا۔ دوسرا جہاز 29 مئی کو پاکستان کراچی پورٹ پہنچے گا۔پاکستان روس کو 150 ملین کی ایکسپورٹ جبکہ 300 ملین کی امپورٹ کرتا ہے۔پاکستان سے روس کو تجارت 2.50 ارب ڈالر تک بڑھنے کی گنجائش ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار روس کے ساتھ سمندری راستے سے براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہو اہے، پاکستان روس کے ساتھ سمندری خوراک اور دیگر سیکٹر میں بھی تجارت بڑھا سکتا ہے۔روس کے ساتھ تجارت بڑھنے سے مزید تجارتی کمپنیاں بھی پاکستان آئیں گی ۔روس سے سمندری تجارت سے خطے کے ممالک بھارت چین اور افریقی ممالک کا ٹرانس شپمنٹ کے تحت کارگو آرہا ہے۔ مستقبل میں چین سمیت دیگر ممالک کے لیے بھی ٹرانسشپمنٹ کا اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں