44

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے،خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے،تحریک انصاف پر پابندی کی بات ہوئی تو پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں منصوبہ بندی کے تحت ہوئے،عمران خان کے عزائم گھناؤنے تھے جو دشمن کے ہی ہو سکتے ہیں۔
عسکری تنصیبات پر حملہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آخری حربہ تھا،عمران خان نے افواج پاکستان کو سیاست کیلئے فریق بنایا،یہ سب کچھ ایک پلان کے تحت ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کے مقاصد گھناؤنے تھے،ان حملوں سے پہلے منصوبہ بندی کی گئی،شر پسندوں کو وہاں پہنچانے میں سہولت کاری کی گئی۔وزیر دفاع نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے سے متعلق کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے،تحریک انصاف پر پابندی کی بات ہوئی تو پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی،پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا۔ماضی میں بہت واقعات ہوئے مگر کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا،کون سا جرم ہے جو 9 مئی کو سرزد نہیں ہوا۔گوجرانوالہ میں 4 لوگوں کی موت ہوئی،آئی ایس آئی دفتر پر حملہ ہوا،کرنل شیر خان ہماری عظمت کا نشان ہے،ان کی قربانیاں زائل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بھارت تو کر سکتا تھا مگر پاکستان نہیں،ان کے اپنے لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر کہہ رہے ہیں کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔جو عمران خان نے کام اس پر بھارت نے تو جشن منانا تھا،آمریت کے دور میں بھی کسی نے ایسی بات نہیں کی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے کل انٹر ویو دیا کہ بار بار کہہ رہا ہوں فوج بات کرے،انہوں نے فوج کو اپنا دشمن تصور کر لیا ہے۔ ذوالفقار بھٹو،بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا کسی نے ایسا سوچا بھی نہیں،سب کو ان کردار کو پتہ ہے لیکن کسی نے بھی نہیں سوچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں