40

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 جوان شہید ،3 دہشت گرد جہنم واصل

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان وطن کی خاطر شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن ٹانک کے علاقے میں کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک محمد عتیق اور نائیک رجب علی شہید ہوئے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی ک خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں