49

عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا وہ ہٹ گیا ہے، گورنرسندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا وہ ہٹ گیا ہے، آپ دیکھیں گے پی ٹی آئی کے رہنما ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان کی گرفتاری پر اتنا ہی افسوس تھا تو عمران اسماعیل اپنی گاڑیاں جلاتے اور اسد عمر اپنے گھر میں آگ لگا دیتے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن بہکاوے میں آ گئے، بیرونی سازش کا حصہ بن گئے اور انہوں نے جناح ہاؤس کو جلا دیا، 9 مئی کے جو واقعات ہوئے اگر آپ سوچیں تو خوف آتا ہے، 9 مئی کو ہزاروں موٹر سائیکلیں جلائی گئیں، سب کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بیرونی سازش تھی، یہاں لوگ کتنی مشکل سے اپنا روزگار تلاش کرتے ہیں، میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بحیثیت گورنر سندھ جو ہو سکا کروں گا۔اسی طرح سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دے رہے ہیں، یہ اقتدار کی لالچ میں پاکستان پر کمپرومائز کرنے کو تیار ہیں، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے مگر دشمنی نہیں ہوسکتی، ہمارے سیاسی نظریے الگ ہو سکتے ہیں لیکن ہم دشمن نہیں، عمران خان چیزوں کو بند گلی تک لے کر گئے ہیں، ان کو جہاز بھر کے اراکین دیے گئے تھے، آپ کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان تنہائی کا شکار ہوا، وہ ملک کے واحد وزیرِ اعظم تھے جنہیں آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔صوبائی وزیرنے کہا کہ آپ کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھے اس لیے آپ خود گرے ہو، کسی کی گرفتاری پر خوشی نہیں، آپ توڑ پھوڑ کرو گے تو کارروائی ہو گی، چاہے آپ کو کتنی گڈ ٹو سی یو کی سپورٹ ہو آپ کو جیل جانا ہو گا، ایک ہی راستہ ہے کہ آپ ٹی وی پر آ کر اپنی تمام غلطیاں مانو، کبھی امریکا، کبھی سابق آرمی چیف پر الزام لگا رہے ہیں، یہ تضاد نہیں بلکہ منافقت ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی سوچ رکھتی ہے، عمران خان نے حاضر سروسز افسرز کے خلاف بھی مہم چلائی، آج تک قوم کو یہ نہیں بتا سکتے کہ آپ کے بچے کتنے ہے، ریاست چلانے کی آپ میں کوئی اہلیت ہی نہیں ہے، عمران خان کے کہنے پر بسیں جلوائی گئیں، آرمی تنصیبات پر حملے کروائے گئے، اب تو عمران خان اور تحریک طالبان میں کوئی فرق نہیں ہے، ان کے اعمال دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھل رہی ہیں، کچھ بھی ہو جائے جتنے خطرناک کیسز ہیں جیل جانا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں