40

پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنل شیر خان کا مجسمہ، جناح ہاؤس اور ایم ایم ایم عالم کا جہاز پامال کیے گئے۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ سب کام پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایما پر کیے گئے۔لیڈوروں نے کہا جس کی جو ڈیوٹی ہے وہاں پہنچ جائے۔عمران خان ڈائیلاگ کی آڑ میں اپنے ان جرائم سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا زیارت ریزیڈسنی جلانے والوں کو تو ہم دہشتگرد کہیں لیکن عمران خان کے حامیوں نے چونکہ جینز اور جوگرز پہنے ہوئے تھے اس لیے انہیں معاف کر دیں۔جب کہ سینئر مرکزی رہنماء (ن)لیگ پرویز رشید نے سینئرصحافی ثناء اللہ ناگرہ ’’اردوپوائنٹ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان سروے کا کاغذ دکھا کر 70 فیصد عوامی مقبولیت کا دعویٰ کررہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا پیمانہ سروے کے نتائج نہیں بلکہ انتخابات ہوتے ہیں، اگر سروے کے نتائج ہی سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا پیمانہ ہوتے تو پھر دنیا بھر میں انتخابات نہ ہوں، بلکہ اقتدار حاصل کرنے کے فیصلے سروے کی بنیاد پر ہی کرلئے جاتے۔عمران خان جن سے اپنی جماعت مقبولیت کا سروے کرواتے ہیں ان سروے تنظیموں کی کوئی شہرت یا کوئی نام نہیں ہے اور نہ ہی ان سروے تنظیموں پر کوئی اعتماد کرتا ہے۔ بلکہ یہ سروے تنظیمیں عمران خان کی پاکٹ آرگنائزیشنزہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر مقبولیت کا اتنا ہی یقین ہے تو تشدد ، توڑ پھوڑ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث نہ ہوتے۔ اکتوبرمیں دو تین ماہ باقی رہ گئے ہیں،ان کو چاہیئے تھا کہ اکتوبر کا انتظار کرلیتے اور الیکشن میں اپنی مقبولیت کا اندازہ لگا لیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں