37

پولیس نے ایک مرتبہ پھر زمان پارک کو جانے والے راستے بند کر دیے بدھ کی رات کو پولیس نے زمان پارک کو جانے والی شاہراہیں آمد و رفت کیلئے کئی گھنٹے بند رکھنے کے بعد کھول دی تھیں، پولیس کی جانب سے دوبارہ مال روڈ انڈر پاس، جیل روڈ سے مال روڈ تک کینال روڈ کو بلاک کر دیا گیا

لاہور :  پولیس نے ایک مرتبہ پھر زمان پارک کو جانے والے راستے بند کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کا گھیراو کرنے والی پنجاب پولیس نے بدھ کی رات کو زمان پارک کو جانے والی شاہراہیں آمد و رفت کیلئے کئی گھنٹے بند رکھنے کے بعد کھول دی تھیں۔ تاہم اب اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے دوبارہ زمان پارک جانے والے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے مال روڈ انڈر پاس، جیل روڈ سے مال روڈ تک کینال روڈ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔دوسری جانب پنجاب کی نگران حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ حقیقت جاننے کیلئے فوری عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں