37

پاکستان کے آٹو موبائل سیکٹر کو شدید دھچکا، پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ پیٹرولیم، آئرن، اسٹیل، فوڈ، تمباکو سیکٹرز کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ،آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار میں 67.97فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد :  پاکستان کے آٹو موبائل سیکٹر کو شدید دھچکا، پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرولیم، آئرن، اسٹیل، فوڈ، تمباکو سیکٹرز کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ،آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار میں 67.97فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہِ شماریات کے مطابق چینی کے سیکٹر میں 72.76فیصد، کاٹن سیکٹر میں 30.10فیصد گراوٹ ہوئی ۔سیمنٹ سیکٹر کی پیداوار میں 22.48فیصد، فرٹیلائزرز سیکٹر میں 22.08فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.11 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 24.99 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی دارہ شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوارکے بارے میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ( جولائی سے مارچ)کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔زیرتبصرہ مدت کے دوران غذائی شعبہ 8.71 فیصد، مشروبات 3.39 فیصد ، تمباکو 23.78 اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 16.03 فیصد گراوٹ آئی ہے۔ اسی طرح لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.22 فیصد، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 5.42 فیصد، کیمیکلز 6.29 اور کھادوں کی پیداوار میں 9.54 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران فارماسیوٹیکلز سیکٹر کی پیداوار میں 23.20 فیصد ، آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 4.02 فیصد ، آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 42.48 فیصد اور فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں 48.26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں