55

اوریا مقبول جان ؛ کو گرفتار کر لیا گیا سینئر صحافی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، اینکر منصور علی خان کا دعوٰی

لاہور : اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی و اینکر منصور علی خان کی جانب سے ایک اور سینئر صحافی کی گرفتاری کا دعوٰی کیا گیا ہے۔منصور علی خان کے مطابق سینئر صحافی اوریا مقبول جان کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب معروف صحافی و اینکر عمران ریاض خان تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔معروف اینکر عمران ریاض خان کو گذشتہ روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے بیرون ملک جا رہے تھے۔عمران ریاض خان کی گرفتاری 3 ایم اے او کے تحت عمل میں لائی گئی،عمران ریاض خان کے قانونی معاملات دیکھنے والے وکیل میاں علی اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض خان کو جیل کے اندر سے زبردستی اغوا کرکے لے جایا گیا ہے۔تاہم آئی جی پنجاب نے آج عدالت میں بیان دیا کہ عمران ریاض خان کو رہا کیا جا چکا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں سنیئر صحافی اور اینکر پرسن آفتاب اقبال کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے کوئی نوٹیفیکشن جاری کیا،ڈپٹی کمشنر حکومت کے احکامات کے برعکس کیسے احکامات جاری کر سکتا ہے؟۔ آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ صحافی عمران ریاض خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے کہا تھا عدالت میں پیش کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ کو شام 6 بجے عمران ریاض کو پیش کرنے کا حکم دیا۔۔میاں علی اشفاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب دونوں کو معلوم ہے کہ عمران ریاض خان کو جیل کے اندر سے زبردستی کون لے گیا۔ آئی پنجاب یاد رکھیں میں ثبوت سامنے لاؤں گا۔عمران ریاض خان میرا دوست ہے اور میں پیشہ ورانہ وکیل ہوں،میرے پاس ثبوت موجود ہیں لہذا عدالت سے غلط بیانی نہ کی جائے۔ عمران ریاض خان کے عزیز و اقارب بھی سوشل میڈیا پر دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران ریاض خان کو اغوا کیا گیا ہے، اب تک ان کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہو رہا۔عمران ریاض خان کی اہلیہ نے بھی ان کی رہائی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائی جائے۔۔سوشل میڈیا پر بھی عمران ریاض کی بازیابی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں