40

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کو ڈی جی نیب تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد : ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کو ڈی جی نیب تعینات کر دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار احمد چوہان کی تعیناتی کا نوٹیفکشین جاری کیا۔پولیس سروس کے گریڈ 20 کے وقار احمد کو چوہان کو ڈی جی نیب تعینات کیا گیا۔وقار احمد چوہان ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل 20 اپریل کو ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ کو تبدیل کیا گیا تھا۔مرزا محمد عرفان بیگ نئے ڈی جی نیب راولپنڈی تعینات کیا گیا تھا مرزاعرفان بیگ پہلے ڈی جی آپریشن ڈویڑن تعینات تھے۔تبدیل ہونے والے فرمان اللہ ڈی جی نیب ہیڈ کوارٹرزتعینات کیا گیا تھا ۔ڈی جی ہیڈ کوارٹرز حسین احمد کو ڈی جی آپریشن ڈویژن لگا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں