62

وزیراعظم :شہباز شریف کا بدھ کو برطانیہ روانہ ہونے کا پلان شہباز شریف کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا بدھ کو برطانیہ روانہ ہونے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق شہباز شریف کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف برطانیہ میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال سے نوازشریف کو آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانے سے متعلق مذاکرات کے تیسرے دور میں تحریک انصاف نے 14 مئی کی تاریخ سے پیچھے ہٹتے ہوئےحکمران اتحاد کواگست میں انتخابات کرانے کی تجویز دیدی۔حکمران اتحاد اور تحریک انصاف میں ملک بھرمیں ایک ہی روزالیکشن کرانے پراتفاق رائے کیلئے مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیرایازصادق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر، ایم کیو ایم کی کشورزہرہ اور مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔جبکہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی،فواد چودھری اورسینیٹرعلی ظفر شامل ہیں۔ باخبرذرائع کے مطابق مذاکرات کے فائنل رائونڈ میں تحریک انصاف کی جانب سے حکمران اتحاد کوعیدالاضحی اورمحرم الحرام کےدرمیان کے ایام میں انتخابات کرانےکی تجویزدی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی تجویزمیں کہا گیا ہے کہ اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں الیکشن ہوسکتے ہیں۔پی ٹی آئی کا اپنی تجاویز کا مسودہ سپریم کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی وکلاء کےذریعےاپنی تجاویزکامسودہ سپریم کورٹ کی بھجوائےگی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مذاکرات سےقبل فریقین نےعمران خان اورنوازشریف سے تفصیلی مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد اورپی ٹی آئی نےاپنی تحریری تجاویزکاتبادلہ کرلیا،پی ٹی آئی نے8 نکاتی تجاویزکامسودہ حکمراں اتحادکےحوالے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں