65

نواز شریف کی جانب اظہار برہمی پر شاہد خاقان عباسی کی اپنے بیان کی وضاحت سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کی تھی، ستر سال سے ملک میں اسی قسم کا نظام رائج ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: نواز شریف کی جانب اظہار برہمی پر شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کی تھی، ستر سال سے ملک میں اسی قسم کا نظام رائج ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یا پارٹی پر کسی قسم کا کوئی الزام عائد نہیں کیا۔تقریر سے غلط مطلب لیا گیا اور منفی تاثر پھیلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے، جس پر نگران حکومت پنجاب کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، بلکہ الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی، جس سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا، اس اسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کرف نڈ کیا، اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے۔ عامر میر نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے بیان پر یا تومعذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں، پنجاب حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، صوبائی حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراطلاعات مریم ورنگزیب نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود مختلف شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا، تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں