53

تحریک انصاف آج سپریم کورٹ میں مذاکرات کی تفصیلی رپورٹ جمع کروا رہی ہے،فواد چوہدری پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے،رہنما پی ٹی آئی

اسلام آباد : تحریک انصاف حکمران اتحاد سے مذاکرات کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گی۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف آج سپریم کورٹ میں پی ڈی ایم اتحاد سے مذاکرات کی تفصیلی رپورٹ جمع کروا رہی ہے۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی جا رہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے۔قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور ن لیگ کی مہم نیب ترامیم کی سماعت کرنے والے بینچ کی تحلیل کیلئے ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک کے مستقبل کا فیصلہ سڑکوں پر ہو گا،ن لیگ کی اندرونی سیاست مذاکرات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔نیب ترامیم کالعدم ہو گئیں اور مقدمات بحال ہو گئے تو ان کی اقتدار میں دلچسپی ختم ہو جائے گی،این آر او 2022 کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 ججز ن لیگ کے نشانے پر ہیں،یہ تمام مہم صرف ایک مقصد کیلئے ہو رہی ہے،انکا مقصد ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تحلیل ہو،ن لیگ میں مرضی کے بینچ بنوانے کا شوق پرانا ہے۔ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیں،عملدرآمد کرائیں گے،آئین کو بچانے سپریم کورٹ کی ذمہ داری نہیں عوام کی بھی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق کیلئے گھر سے باہر نکلنا ہو گا،اس وقت کا عدلیہ کا مقابلہ ایک مافیا سے ہے۔ ملک کی 96 بار ایسوسی ایشنز سپریم کورٹ کے حق میں قرار دادیں منظور کر چکی ہیں،پورا پاکستان سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے،ججز بلیک میلنگ میں نہ آئیں،آئین نہیں رہتا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو عوام فیصلے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں