44

شاہ محمود قریشی نے مذاکرات کے وقت میں تبدیلی کی وجہ بتا دی حکومتی ٹیم نواز شریف سے مشاورت کرنا اور پی ڈی ایم جماعتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : سینئر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے مذاکرات کے وقت میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی ٹیم نواز شریف سے مشاورت کرنا اور پی ڈی ایم جماعتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کل صبح میٹنگ کیلئےتیار تھے ن لیگ نے کہا کہ شام میں ملاقات چاہتے ہیں، ن لیگ کا مؤقف تھا کہ نواز شریف کیساتھ مشاورت کرناچاہتےہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومتی ٹیم کا مؤقف تھا کہ تیرہ جماعتیں ہیں سب کی حمایت درکارہے، اندازہ یہی ہے کہ حکومتی ٹیم چاہتی تھی کہ اندرونی معاملات درست کرکےبات کریں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کےتیسرے دور میں وقت اس لیےدیا گیا کہ مشاورت ہوجائے،اسحاق ڈار مذاکرات کی قیادت کررہےہیں تو محسوس ہوا کہ وہ سنجیدہ ہیں۔حکومتی کمیٹی کی ساکھ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وقت بتائے گا کہ حکومتی ٹیم مینڈیٹ کیساتھ بیٹھی ہےیا نہیں؟ مگر یہ بات طے ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نیک نیت کیساتھ مذاکرات کیلئےبیٹھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نےچودہ مئی کو الیکشن کاحکم دیا ہم چاہتے ہیں اس پرعمل ہو،حکومت کہتی ہےالیکشن ایک ہی دن نگراں حکومت کےماتحت ہونےچاہئیں، ہم نے حکومتی تجاویزسنی اور اپنی تجاویزبھی انہیں دی ہیں، حکومت کی کیاخواہش ہےوہ بتادے۔ مذاکرات کی کامیابی سے متعلق وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اتنا کہوں گا کہ نیک نیتی کیساتھ مذاکرات میں گئے، چاہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہوجائے، ملک کو نقصان ہورہاہے،معاشی بحران خطرہ بن گیاہے، بیورو کریسی کنفیوز ہے،غریب پس رہاہے،مہنگائی نےجینا مشکل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں