انسداد دہشت گردی عدالت میں جے یو آئی رہنما مولانا خالد محمود سومرو قتل کیس میں ملزمان کے دو گواہوں کے بیان اور کراس مکمل، عدالت نے اگلی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی عدالت ون کے جج عبدالرحمن قاضی نے کیس کی سماعت کی،عدالت ۾ فریادی فریق کے وکیل اطہر عباس سولنگی، عطاء الرحمن سومرو، حافظ عبدالحمید مهر، مولانا محمد صالح انڈھڑ، مفتی حماد اللہ شاہ، پراسیکیوٹر عبدالحلیم قریشی، و ملزمان فریق کے وکلا پیش ہوئے، عدالت میں ملزمان کے دو گواہوں کے بیان اور کراس مکمل ہوئے،فریادی فریق کے وکیل اطہر عباس سولنگي نے گواہوں سے کراس کئے، عدالت نے اگلی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی ہے، جبکہ 9 سال قبل جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو قتل کیا گیا تھا، شہید خالد محمود سومرو قتل کیس گزشتہ 9 سالوں سے اے ٹی سی کورٹ انسائیڈ سینٹرل جیل سکھر میں زیر سماعت ہے…..
62