36

بیرون ملک دولت رکھنے کا الزام،اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا نوٹس میں سراج الحق سے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا،امیر جماعت اسلامی کو یہ بھی اعلان کرنا چاہیے انہیں کس نے غلط معلومات فراہم کیں،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی

لاہور : بیرون ملک دولت رکھنے کا الزام،اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے وکلا نے بیرون ملک دولت رکھنے کے بے بنیاد الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجویا دیا ہے،نوٹس میں سراج الحق سے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی نے جھوٹے الزام پر معافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ سراج الحق کو یہ بھی اعلان کرنا چاہیے کہ انہیں کس نے غلط معلومات فراہم کیں۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بغاوت کا اعلان ہو چکا ہے،طاقت کا راج چل رہا ہے اور ذاتی خواہشات کیلئے ملک کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔ہمارے کارکنوں کا جذبہ ماند نہیں پڑا،یوم مزدور پر ریلی کا اعلان کیا تو کنٹینر لگ گئے۔ اب یہ آئین توڑنے پر آ چکے ہیں،کسی وکیل اور جج نے نہیں کہا کہ نوے دن میں الیکشن کرانا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری موقع ضائع کیا تو ملک کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی نقصان ہو گا،حکمران آخری غلطی نہ کریں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو،یہ مطالبہ کرتے ہیں ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں،عمران خان نے یہ بھی موقع دیا کہ ایک ہی دن پورے ملک میں الیکشن کرا لیں۔جبکہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا ککہ حکومت اور پی ٹی آئی کے الیکشن مذاکرات 70 فیصد کامیاب ہو چکے ہیں، اب ایشو الیکشن کی تاریخ کا ہے ،صوبوں کے الیکشن آگے کرنے کیلئے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ہمیں فی الحال نہیں پتا بجٹ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے مطابق دے رہے ہیں یا الیکشن کا بجٹ دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں