57

ی ٹی آئی ریلی،لاہور میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر معطل پی ٹی آئی ریلی کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے بھی بند کر دئیے گئے،گاڑیوں کی قطاریں

لاہور : میں میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی آج لاہور میں لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالے گی،ریلی اور سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس کا آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ریلی کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے بھی بند کر دئیے گئے،مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند دیا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں قطاریں لگ گئیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی اجتماع کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کے ساتھ 1 ہزار ایف سی اہلکار بھی تعینات ہوں گے،کریک ڈاؤن کیلئے 12 قیدی وینز اور 3 ایمبولینس بھی الرٹ رہیں گی۔اسی طرح تحریک انصاف آج پشاور میں بھی ریلی نکالے گی،ریلی گلبہار چوک سے چوک یادگار تک نکالی جائے گی،سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 بھی نافذ کر رکھی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کو لاہور میں لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی ہے،ڈی سی لاہور کی جانب سے اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے حلف لینے کے بعد ریلی کی اجازت دی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریلی کی اجازت دن 1 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی،ریلی کیلئے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے،ریلی انتظامیہ ہی تمام روٹ کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہو گی۔ اجازت نامے میں تحریک انصاف کی قیادت پر واضح کیا گیا کہ عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی۔ اجازت نامے میں مزید کہا گیا کہ شرکاء کو کاروباری مراکز بند کرنے اور انہیں نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہو گی،جلسہ گاہ اور اطراف میں اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں