54

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کم ہونی تھی، حکومت نے لیوی بڑھا کر قیمت برقرار رکھی ،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر صارفین کو پورا ریلیف نہیں دیا

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی تھی جس کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھیجی۔جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی تھی اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہبازشریف سے مشاورت کریں گے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تاہم جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا گیا توحکومت عوام سے ہاتھ کر گئی۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر صارفین کو پورا ریلیف نہیں دیا۔ پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کم ہونی تھی۔ حکومت نے لیوی بڑھا کر قیمت برقرار رکھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے فی لیٹر کم ہونا تھی تاہم حکومت نے سات روپے لیوی بڑھا کر پانچ روپے کا ریلیف دیا۔ڈیزل پر بھی لیوی 50 سے بڑھا کر 57 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپےاورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کی جانب سے بتایا گیا کہ پٹرول کی قمیت 282 روپے کی سطح پر برقرار ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت 5 روپے کمی کے بعد 288 روپے ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 176.07 روپے ہو گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے کی کمی کے بعد 164.68 روپے ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں