56

سوشل میڈیا پر دوستی، بھارتی نوجوان دلہن بیاہنے پاکستان پہنچ گیا جوڑے کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے منعقد کی گئی، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

سکھر: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد محبت میں گرفتار ہونے کے بعد حقیقی زندگی میں شادی کرنے کے کئی واقعات ماضی میں دیکھنے میں آئے۔ جب لندن ، جرمنی ، امریکا اور پولینڈ سمیت مختلف ممالک کی خواتین پاکستانی لڑکوں کی محبت میں گرفتار ہو کر یہاں پہنچیں اور پھر شادی رچالی۔تاہم اس بار ہمسایہ ملک بھارت کا ایک شہری پاکستانی لڑکی پر فدا ہو گیا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی جس نے دو ممالک کے لوگوں کو ایک کر دیا۔بھارتی لڑکا مہمندر کمار اہلخانہ کے ہمراہ دلہن کو لینے سکھر پہنچ گیا۔دونوں کی شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔پاکستانی لڑکی سنجوگتا کماری اور مہمندر کمار کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر رابطے میں تھے جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔دونوں کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس میں عزیزواقارب نے شرکت کی۔ زرائع کے مطابق سنجوگتا ہمراہ چند دنوں میں شوہر کے ہمراہ بھارت چلی جائیں گی۔س سے قبل بھی ایسی ہی ایک شادی مردان میں بھی ہوئی جہاں ہسپانیہ کی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پہنچ گئی تھی۔ لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا کی خاتون کی دوستی دو سال قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پرخود سے 12 سال چھوٹے شخص سے ہوئی۔کچھ ہی عرصے کے بعد دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔ دوستی محبت میں تبدیل ہونے کے بعد روساریو پاکستان پہنچ گئی۔ 52 سالہ ہسپانوی خاتون روساریو مردان کے رہائشی شخص اعجاز شادی کرنے کے لیے پاکستان آ گئیں۔ جس کے بعد دونوں کی شادی روایتی طریقے سے سرانجام پائی۔ اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کی شادی میں شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں