52

بلوچستان میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلوں سے 5 افراد جاں بحق، اہم قومی شاہراہیں بند

چمن: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلوں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق بارشوں اور ریلوں سے ہونے والے نقصانات میں خضدار میں 2 ، مچھ، لسبیلہ میں 2 اور کیچ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔بلوچستان طاقتور موسمی سسٹم کی لپیٹ میں آگیا ہے، چمن، پشین، مستونگ، دکی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، آواران اور نصیرآباد میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دونوں اہم قومی شاہراہیں بند ہوگئیں۔بولان کے علاقے پنجرہ پل کا متبادل راستہ بہہ جانے سے ٹریفک معطل، لسبیلہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کراچی جانے والی ٹریفک کا متبادل راستہ بھی متاثر جبکہ کوئٹہ سبی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ حالیہ بارشوں سے چاغی اور پنجگور میں متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بولان پنجرہ پل کا ایک حصہ اور سوناری پل کوہلو سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات پر پلوں کی مرمت اور ٹریفک بحالی کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں