55

سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس جانے کو دل نہیں کر رہا ۔سابقہ ایم پی اے شمائلہ رانا

جدہ : فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے آئی ہوئی سابق ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کی ہیڈ میڈم شمائلہ رانا کی جدہ میں صحافی ،اینکر پرسن اردو پوائنٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو باڈی پاک میڈیا جرنلسٹ فورم حافظ عرفان کھٹانہ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آکر مقدس مقامات کی زیارت کرنے کے بعد پاکستان واپس جانے کو دل نہیں کر رہا ،امید ہے کہ بہت جلد اللہ اوراس کے گھر کی زیارت کے لئے دوبارہ واپس آوں گی ،یہاں پر اپنے پاکستانیوں سے ملکر ایسا ہی محسوس ہوا جیسے اپنے ہی وطن عزیز پاکستان میں موجود ہوں ،اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا حقیقی سرمایہ ہیں ،اللہ پاک پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ فرمائے اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں