29

ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی سابق چیف جسٹس لیک آڈیو میں توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں،2010 کا از خود نوٹس دیکھ لیں آپ پڑھیں گے تو سمجھ آ جائے گا،ثاقب نثار

لاہور : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سنیئر وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی،لیک آڈیو میں ثاقب نثار خواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔لیک آڈیو کے مطابق ثاقب نثار نے کہا کہ آپ 2010 کا از خود نوٹس دیکھ لیں،آپ پڑھیں گے تو سمجھ آ جائے گا،سیون ممبر ججمنٹ ہے وہ لازمی دیکھ لیں۔ جس پر طارق رحیم نے کہا کہ ٹھیک ہے میں پڑھ لوں گا،کلاز تھری میں راستہ دیا ہوا ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وہی تو آپ کے پاس وے آؤٹ ہے ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا،آزاد جموں و کشمیر میں جو ہوا اس کے بعد تو یہ توہین عدالت کا سیدھا کیس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں